***حیرت کی دنیا میں***Poetry

Poetry

(شاعر: نزار قبانی شام)
اردو ترجمہ : منو بھائی

تمہارا پیار مجھے لے جاتا ہے
حیرت کی دنیا میں
تمہارا پیار مجھ پر حملہ کرتا ہے
اس خوشبو کی طرح
جو کوئی عورت سیڑھیاں چڑھتے ہوئے
پیچھے چھوڑ جاتی ہے
تمہارا پیار مجھے حیران کردیتا ہے
جب میں چائے خانہ میں
اپنی نظم کے پاس بیٹھا ہوں
مجھے میری نظم بھلا دیتا ہے
تمہارا پیار مجھ پر حملہ کرتا ہے
جب میں اپنے سامان کے اوپر بیٹھا
دنوں کی گاڑی کا انتظار کررہا ہوتا ہوں
میں گاڑی کو بھول جاتا ہوں
دنوں کو بھول جاتا ہوں
جب تمہارے ساتھ سفر پر نکلتا ہوں

حیرت کی دنیا میں۔۔۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Digiprove seal
Copyright secured by Digiprove © 2019 Muhammad Yawar Hussain

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: